راجوری//ضلع راجوری کے سرحدی علا قوں میں فائرنگ کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے کیری سیکٹر کا دورہ کیا ۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے متاثر ین کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ مشکل وقت میں ضلع انتظامیہ عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرئے گی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے گزشتہ دنوں سرحدی فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہو ئے محمد معروف ولد مکھن دین کے کنبے کے افراد کیساتھ ملاقات کرکے 15ہزار روپے بطور ریلیف بھی دی ۔انہوں نے پاکستانی افواج کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے دوران میویشوں کی ہلاکت کیساتھ ساتھ گھروں ودیگر اشیاء کے نقصان کے تخمینے کیلئے متعلقہ آفیسران کو ہدایت جاری کی گئیں ۔اس دوران متعدد وفود نے بنکروں کے سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملا قات بھی کیں ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی علا قوں میں رہائش پذیر عوام کو بنیادی سہولیات کیساتھ ساتھ ایمبولینس بھی فراہم کی جائیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مقامی لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے ۔