سرینگر/شہر سرینگر کے مہاراجہ بازار میں گذشتہ رات کے دوران آگ کی ایک واردات میں دس دکان خاکستر ہوگئے۔
سابق وزیر الطاف بخاری نے آگ سے متاثرین کی امداد و باز آبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں بخاری نے کہا ''امیرا کدل حلقے میں اکثر علاقے اتنے گنجان ہیں کہ آگ لگنے کی صورت میں متعلقہ عملہ سخت مسائل سے دوچار ہوتا ہے جس سے آگ کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں''۔
انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ نقصان کا تخمینہ لگنے سے قبل فوری طور پر متاثرین کو عبوری امداد فراہم کرے۔
بخاری نے میونسپل حکام پر زور دیا کہ وہ متاثرین کو تعمیر نو کی اجازت فوری طور فراہم کرے تاکہ متاثرین اپنا کاروبار جلد سے جلد بحال کرسکیں۔