سرینگر/دانشگاہ کشمیر میں شعبہ سماجیات کے طالب علموں نے منگل کو پروفیسر محمد رفیع بٹ کو اُن کی پہلی برسی پر یاد کرتے ہوئے اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
طالب علموں نے مرحوم پروفیسر کی برسی پر خاموش احتجاج بھی کیا۔
پروفیسررفیع ساکنہ گاندربل گذشتہ برس آج ہی کے دن شوپیان ضلع کے ایک گائوں میں فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی کے دوران مزید چار جنگجوئوں کے ہمراہ جاں بحق ہوئے تھے۔
طالب علموں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھارکھے تھے اور انہوں نے مرحوم پروفیسر کے حق میں خصوصی دعا بھی انجام دی۔
اس موقع پر طالب علموں کے درمیان انتہائی جذباتی مناظر نظر آئے جو اپنے مرحوم پروفیسر کو یاد کرتے ہوئے اُن کی خوبیاں بیان کررہے تھے۔
مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد طالب علم اپنی کلاسوں میں چلے گئے ۔