سرینگر/شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں منگل کو عدالتی کارروائی کے دوران ایک شہری نے اپنی بازو اپنے جسم سے الگ کرکے خود کشی کی کوشش کی۔
یہ واقعہ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، بانڈی پورہ کی عدالت میں آج بعد دوپہرپیش آیا۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ مشتاق احمد ریشی ساکنہ نسبل سمبل نے بھری عدالت میں کارروائی کے دوران تیز دھار والے چاقو سے اپنی بائیں بازو کاٹ ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ ریشی کو پہلے ضلع اسپتال بانڈی پورہ اور بعد میں انتہائی نازک حالت میں میڈیکل انسٹی چیوٹ ، صورہ منتقل کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس درک کرلیا ہے۔