رینگر/ سوپور پولیس نے منگل کوناکہ چیکنگ کے دوران محمد شفیع لون ولد عبدالرشید لون ساکنہ نادی ہل رفیع آباد کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے 3ہزار نشیلی ادویات کی ٹکیاں برآمد کرکے ضبط کیں۔
پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ناکہ چیکنگ پر موجود آفیسران نے موٹرسائیکل زیر نمبر JK05F-3674کو بھی تحویل میں لے لیا۔ علاوہ ازیں پولیس گرفتار شدہ منشیات فروش کے دو ساتھیوں، جن کی شناخت ارشید فاروق لون ولد فاروق احمد ساکنہ سیدہ پورہ رفیع آباد اور مظفر احمد شاہ عرف نند شاہ ولد محمد سلطان شاہ ساکنہ آدی پورہ سوپور کے بطور ہوئی، کوشدو مد سے تلاش کر رہی ہے جنہوں نے ناکہ چیکنگ کے دوران فرار کی راہ اختیار کی ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 112/2019کے تحت پولیس اسٹیشن سوپور میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔