سرینگر/پولیس نے بدھ کو کہا کہ ضلع راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے جن تین نوجوانوں کو مشکوک نقل و حرکت کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا، اُنہیں رہا کیا گیا ہے۔
پولیس نے مذکورہ تین نوجوانوں کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ دانش گلزار ولد گلزار احمد ساکنہ نولے، شوپیان،شاہد احمد تیلی ولد عبد المجید تیلی ساکنہ کڑگام شوپیان اور عنایت اللہ ولد بشیر احمد ساکنہ لڑی شوپیان کو مقامی لوگوں کی شکایت کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق تینوں گرفتار شدگان کو دو روز قبل نوشیرا علاقے کے بریری گائوں میں مقامی لوگوں کی شکایت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تینوں کو نوشیر ا پولیس تھانے میں مقید رکھا گیا تھا جہاں سے اُن کی رہائی عمل میں لائی گئی۔