سرینگر/بانڈی پورہ کی ایک مقامی عدالت نے بدھ کو صدر کوٹ بالا قتل عام کے ایک ملزم کو جوڈیشل حراست میں دیدیا۔
ملزم کو آج پولیس نے ضلع عدالت بانڈی پورہ کے سامنے پیش کیا تھا۔
ملزم کو 11مئی تک ڈسٹرکٹ جیل کپوارہ منتقل کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ولی محمد میر ولد محمد مقصود میر ساکنہ صدر کوٹ کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔
میر کو گذشتہ روز صدر کوٹ قتل عام واقعہ کے23سال بعد وسطی کشمیر کے کنگن علاقے میں گرفتار کیا گیا تھا ۔
وہ اب تک گرفتاری سے بچتا آرہا تھا اور پولیس کو اُس کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر اُسے گرفتار کیا گیا۔
صدر کوٹ بالا میں23سال قبل مبینہ طور سرکار نواز بندوق برداروں (اخوانیوں) نے دو خواتین سمیت سات افراد کو اجتماعی طور قتل کیا تھا۔
یہ دل ہلادینے والا واقعہ5اکتوبر1996کو پیش آیا تھا اور اس کے ملزمان ابھی تک قانون کی گرفت سے بچ رہے تھے۔