سرینگر //سرینگرجموں شاہراہ پر اننت ناگ ضلع میں چرسو سنگم میں نئے ٹول پلازا کے قیام کے پیش نظر ٹریفک کی باقاعدہ نقل وحرکت کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں لوازمات کا جائزہ لیا۔سرکار نے پہلے ہی یہ فیصلہ کیا ہے کہ ٹول پلازا کے دونوںطرف 20کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والے لوگوںکو ٹول کے لئے ادائیگی نہیں کرنا ہوگی ۔میٹنگ کے دوران دیگر لوازمات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو ہدایات دیںکہ وہ تمام حائل رکائوٹوںکو دور کریں تاکہ لوگوں کو چرسو سنگم میںقائم کئے گئے نئے ٹول پلازا ے دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔