جموں //جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی نے لیہہ رشوت خوری معاملہ میں ملوث بی جے پی کے لیڈران کے خلاف معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہان منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے ریاستی سیکرٹری کیپٹن انیل گورنے بدنام زماننہ لیہہ رشوت خوری معاملہ اجا گر کیا اور پریل کلب لیہہ کی جانب سے دائر شکایت کی لیٹر بھی میڈیا کو دکھائی۔انہوںنے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ریاست جے اینڈ کے میں لوک سبھا انتخابات کے دوران پیسوں اور غنڈہ گردی کی جانب توجہ مبذول کی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے تمام حد پار کی ہیں اور کھلے عام سے قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا بی جے پی لیڈران کی پیسوں کے لفافے بانٹتے ہوئے عکس بندی سی سی ٹی وی میں بند ہے۔ انہوںنے لیہہ میڈیا کی سراہنا کی جنھوں نے نہ صرف لفافے لوٹا دئے بلکہ لیہہ پولیس کے پاس ایک تحریری شکایت درج کی ہے۔انہوںنے لیہہ پولیس کی جانب سے معاملہ کو رفع دفع کرنے کی مبینہ کوششوں پر افسوس کا اظہار کیااور اسے اقتدار کا غلط استعمال سے تعبیر کیا۔جے کے این پی پی نے گورنر انتظامیہ سے معاملہ کا نوٹس لینے اور انٹی کورپشن بیورو کو اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انیل گوڑ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے معاملہ کا نوٹس لیکر بی جے پی کے لیہہ پارلیمانی حلقہ کے امید وار کو نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ اگر اس معاملہ میں کوئی کاروائی نہیں کی گئی تو پارٹی یہ معاملہ صدر جمہوریہ کے ساتھ اُٹھانے کو مجبور ہو جائے گی۔پریس کانفرنس میں پارٹی کے ضلع صدر دیہی چودھری سریندر چوہان اور ضلع صدر شہری راجیو مہاجن و دیگران نے بھی شرکت کی۔