سرینگر/سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کی گپکار رہائش گاہ کے نزدیک دو روز قبل ایک زہریلا سانپ نمودار ہوا جسے بعد میں وائلڈ لائف اہلکاروں نے پکڑ لیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق سانپ نظر آتے ہی وائلڈ لائف اہلکاروں کو مطلع کیا گیا جنہوں نے اسے پکڑ کر داچھی گام میں چھوڑدیا۔
ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ 9مئی کو پیش آیا۔
قابل ذکر ہے کہ ریاست کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جموں رہائش پر بھی 2017میں ایک کوبرا سانپ نمودار ہوا تھا۔