جموں //اسپیشل سیکرٹری ٹرانسپورٹ امت شرما نے ہفتہ کے روز اچانک ٹرائیل گراﺅنڈز کا دورہ کیا ،جہاں پر روڈ ٹرانسپورٹ افسر جموں اپنی ٹیم کے ہمراہ جموں ضلع کے امیدوارون کا ڈراﺅنگ ٹیسٹ لے رہے تھے۔دورہ کے دوران سیکرٹری نے آر ٹی او جموں دھنیتر سنگھ اور موٹر وہیک انسپکٹروں ،ٹرائیل بورڈ چند موہن شرما اور راجیو کنڈل کے ہمراہ ٹیسٹ لے رہے تھے۔موقعہ پر ٹرائیل کے لئے لوگوں سے تبادلہ خیال کرنے کے دوران انہوں نے آر ٹی او کی جانب سے ٹرائل کے لئے پیشہ وارانہ طریقہ لاگو کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔تاہم ،لوگوں نے وہاں پر ٹائیلٹ اور پینے کے پانی کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا،جس کا سیکرٹری موصوف نے نوٹس لیکر جائز مسلہ کا فوری حل کرنےکی یقین دہانی کی۔ اس کے علاوہ اسپیشل سیکرٹری ٹرانسپورٹ امت شرما نے آر ٹی او کو ہدایت دی کہ وہ ٹرائیل گراﺅنڈ پر فوری طور سے میکڈم بچھانے کو کہا ۔