جموں // جموں ینگ پینتھرز نے یہاں بھگوتی نگر میںالاٹ شدہ اراضی پر کھیل کا میدان تعمیر کرنے میں ناکام رہنے پر جے ڈی اے کے وی سی کا پتلا نذر آتش کیا۔کھیل کا میدان تعمیر کرنے کے مطالبہ کو لیکر ینگ پیتھرز نے اتوار کے روز ایک احتجاجی مظاہرہ بھی منعقد کیا ۔مظاہرین کی قیادت جموں ویسٹ کے ینگ پینتھرز کے صدر بھانو پرتاپ سنگھ گوریا اور جنرل سیکرٹری ارون مہتہ نے ینگ پینتھرز کی ٹیم کے ہمراہ نائب صدر ینگ پینتھرز پرتاپ سنگھ جموال اور ضلع صدر ترسیم سنگھ کر رہے تھے۔جے ڈی اے کی جانب سے کھیل کے میدان کے لئیالاٹ کی گئی اراضی کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابقہ سرکار اور جے ڈی اے کے خلاف نعرے بلند کئے۔ اور فری طور سے کھیل کا میدان تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ انڈور اسٹیڈیم /پلے گرائونڈ کے لئے الاٹ کی گئی اراضی کوڈا کرکٹ جمع کرنے کا مقام بن گیا ہے ،جہاں پر ہر جگہ کوڈا کرکٹ بکھرا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اراضی 2014 میں کھیل کے میدان کی تعمیر کیلئے الاٹ کی گئی تھی لیکن سرکار کی لیت ولعل پالیسی سے اس پر ابھی تک تعمیر شروع نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے مقمای اسمبلی ممبر پر اس سلسلسہ میں کوئی دلچسپی نہ لینے کا مبینہ الزام لگایا ۔مظاہرین نے گورنر انتظامیہ سے اس پر فوری طور تعمیر شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین میں وشال جموال، ارجن صوری، راہل کمار، راجیشور سنگھ ، شوم گپتا، ہنی سنگھ ، کپل مہرہ، یوگیشور تلاور، سونو کمار، پرشانت بنوٹ، یوگیش ٹھاکور، چیتن شرما ،چنٹو و دیگران بھی شامل تھے۔