سرینگر/دانشگاہ کشمیر کے طالب علموں نے سوموار کو یونیورسٹی احاطے میں سمبل سانحہ کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے مظاہرہ کیا۔
بیسیوں طالب علموں نے جمع ہوکر اس سنگین جرم میں ملوث مجرم کیخلاف قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے ملزم کے حق میں مبینہ طورنابالغ ہونے کی سند جاری کرنے والے سکول پرنسپل کیخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
یونیورسٹی احاطے میں آخری اطلاعات ملنے تک احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔