سرینگر/جنوبی کشمیر میں منگل کو معمولاتِ زندگی متاثر رہی کیونکہ یہاں ٹرانسپورٹر کشمیر شاہراہ پر بھاری ٹول ٹیکس کیخلاف ہڑتال پر ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ٹرانسپورٹر کشمیر کی گاڑیوں کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ رکھنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اونتی پورہ علاقے میں قائم نئے ٹول پلازا پر اس ماہ کے آغاز سے بھاری ٹول ٹیکس وصولنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کیخلاف اہل وادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ہر خاص و عام اس کو ختم کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات درپیش آئی ہیں ۔
ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے یقین دلایا ہے کہ معاملہ مرکزی سرکار کیساتھ اُٹھایا گیا ہے اور مقامی گاڑیوں کو ٹیکس سے مبرا قرار دئے جانے سے متعلق احکامات جاری کئے جائیں گے۔