سرینگر/پولیس نے منگل کو بتایا کہ اُنہیں یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایک خاتون جو کہ جھلس گئی تھی، کو زخمی حالت میں ہندوارہ اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔
پولیس بیان کے مطابق چنانچہ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم ہندوارہ اسپتال پہنچی جہاں معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون کو مبینہ طورپراپنے ہی شوہر نے آگ لگائی تھی۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری عمل میں لا کر اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 99/2019کے تحت ہندوارہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی اور اس سلسلے میں فارینسک اور فوٹو ریکارڈنگ ٹیموں کو ثبوت و شواہد اکھٹا کرنے کیلئے جائے وقوع کی اور روانہ کیا ۔