سرینگر/شمالی کشمیر کے چھنبل پٹن میں فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران جو نوجوان زخمی ہوا تھا وہ گذشتہ رات دیر گئے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ،سکمز میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
اسپتالی ذرائع کے مطابق ارشد احمد ڈار ساکنہ چھنبل، پٹن گذشتہ سوموار سے سکمز میں زیر علاج تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ارشد کے سر پر کافی گہرا زخم تھا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔
ارشد اُن درجن بھر زخمیوں میں شامل تھا جو سمبل سانحہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران زخمی ہوا تھا۔