سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات علی الصبح جنگجوئوں اور فورسز کے مابین جو معرکہ آرائی شروع ہوگئی اُس میں دو جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
فوجی ذرائع نے ڈلی پورہ پلوامہ آپریشن میں دو جنگجو ئوں اور فوجی اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
یہ معرکہ آرائی پلوامہ کے ڈلی پورہ علاقے میں آج صبح شروع ہوئی جب فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا اور جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں۔
جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت ابھی تک نہیں کی گئی تھی۔