Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

رمضان المبارک:فرزندان توحید نے خشوع وخضوع کے ساتھ پہلے عشرہ کو کیا مکمل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 17, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 حیدرآباد //ماہ رمضان المبارک کے پہلے رحمت کے عشرہ کا اختتام ہوگیا۔شہرحیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد کے علاوہ چوک کی مسجد،دیگر مساجد کے علاوہ فنکشن ہالس اور دیگر مقامات پر تین پاروں کی تلاوت ہوئی۔ فرزندان توحید نے خشوع وخضوع کے ساتھ اس پہلے دہے کو مکمل کیا۔ مکہ مسجد میں حافظ وقاری مولانا محمد رضوان قریشی نے نماز تراویح کی امامت کی جبکہ شاہی مسجد باغ عامہ میں مولاناحافظ محمد بن عبدالرحمن الحمومی نے امامت کی۔اس پہلے دہے کی تکمیل کے ساتھ ہی مساجد میں رقت انگیز دعائیں بھی کی گئیں جس میں اشکبار ہوکر مصلیوں نے اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں۔جامع مسجد چوک میں حافظ مرتضی علی صوفی نے تین پاروں کا ختم کیا۔اس موقع پر اسلام کی سربلندی،عالم اسلام کے مسلمانوں کے جان ومال کے تحفظ بالخصوص عراق، شام،فلسطین، مائنمار کے مظلوم مسلمانوں کی حفاظت،مسلمانوں کے عروج، ترقی،استعماری، طاغوتی طاقتوں کی سازشوں، ریشہ دوانیوں اور ناپاک منصوبوں سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو محفوظ رکھنے،ایک مرتبہ پھر پوری دنیا پر مسلمانوں کے شاندار ماضی کی طرح اسلامی نظام کے قیام،اسلامی شعائر، اسلامی طرز زندگی اور خالق ارض وسما کی رضا،نصرت الہی کے ذریعہ دنیا میں مسلمانوں کو نئے انقلاب کا نقیب بنانے کے لئے طویل دعائیں مانگی گئیں۔اس ماہ مقدس کی مناسبت سے امت مسلمہ سے انتشار،نفاق کے خاتمہ، اتحاد پیداکرنے کے لئے بھی دعائیں کی گئیں۔علما نے زوردیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم متحد ہوجائیں اور اللہ تعالی کو راضی کرلیں تو نصرت الہی یقینا ہم کو مل سکتی ہے اور ایک مرتبہ پھر پورے عالم میں ہمارابول بالا ہوسکے گا۔ اس موقع پر تمام کی صحت، سلامی، درازی عمر،ملک میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل اور امتیاز کے خاتمہ کے لئے بھی دعا کی گئی۔کئی مقامات پر درس قرآن کی محافل کا بھی اہتمام کرتے ہوئے نزول قرآن کی عظمت،صاحب قرآن کی عظمت کے ساتھ ساتھ مقاصد رمضان اور پیغام رمضان کی تشریح کی گئی۔ ساتھ ہی خصوصی وظائف،دعاوں اور تہجد کا سلسلہ مساجد میں پہلے دہے کے اختتام کے باوجود بھی جاری ہے۔شہر کے شادی خانوں اور دیگر اہم تجارتی مراکز کے مقامات پر شبینہ کا بھی اہتمام کیاگیا۔اہم تجارتی مرکز چارمینار، لاڈ بازار کے اکثرتاجر تراویح میں تین پاروں کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اگلے دہوں میں ان کو تجارت کرنی ہوتی ہے۔یہ تاجرین عشا کی نماز کے بعد عموما دکانات بند کردیتے ہیں اور نماز تراویح کے بعد ہی دکانات کھولتے ہیں کیونکہ عموما پہلے دہے میں لوگ شاپنگ کو کم آتے ہیں۔اس دہے کے اختتام کے بعد شاپنگ میں بتدریج اضافہ ہوجاتا ہے۔شہر حیدرآباد میں ماہ رمضان میں دکانات اورتجارتی اداروں کو رات بھر کھلی رکھنے کی اجازت ہے جس کے پیش نظر کھانے پینے کی اشیا کی فروخت بھی زوروں پر ہورہی ہے۔لوگ،دوسہ،اڈلی، حلیم،پتھر کا گوشت،گھاوا،قیمہ روٹی،انڈہ بن کی دکانات پر تراویح کے بعد نظر آرہے ہیں۔کئی فنکشن ہالس میں خواتین کے لئے بھی تراویج کا اہتمام کیا گیا۔ رمضان کریم کی مناسبت سے حکومت کی جانب سے بھی وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی جی ایچ ایم سی حدود میں مساجد کے پاس پینے کے پانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں رات کے اوقات جاری رہنے والے بازاروں کے پاس سیکورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ ترین
عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح: وزیر تعلیم
تازہ ترین
گرمیوں کی چھٹیوں میں فی الحال توسیع نہیں ہوگی: سکینہ یتو
تازہ ترین
دلائی لامہ کی موت کے بعد ہوگا ان کے جانشیں کا انتخاب، گادین فوڈرنگ ٹرسٹ کو سونپی گئی ذمہ داری
برصغیر

Related

برصغیر

بحریہ کی شاندار کاکردگی | جلتے ہوئے جہاز سے 14اہلکاروں کو بحفاظت نکالا

July 1, 2025
برصغیر

تلنگانہ فارما پلانٹ میں دھماکہ | ہلاکتوں کی تعداد 34تک پہنچی | وزیر اعظم کا اظہار رنج

July 1, 2025
برصغیر

ہماچل میں بارش سے تباہی | پنڈوہ ڈیم لبریز، 1ہلاک، 7لاپتہ

July 1, 2025
برصغیر

مانسون پورے ملک میں سرگرم | معمولات درہم برہم، کئی ریاستوں میں سیلابی صورتحال

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?