سرینگر//سابق ایم ایل اے یاور میر اور سیاسی لیڈر منظور خان نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ ریاست میں موجودہ سیاسی، سماجی اور اقتصادی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔سابق ایم ایل اے رفیع میر نے آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے پہلگام میں بنیادی ڈھانچے کی ضروریات جن میں سڑکوں کی اپ گریڈیشن، ہسپتال اور کھیل کود سہولیات کے علاوہ بجلی کی فراہمی میں بہتری لانے کے معاملات شامل تھے۔رفیع میر نے آنے والی شری امر ناتھ جی یاترا کو احسن طریقے پر منعقد کرنے کے بارے میں انپے خیالات کا اظہار کیا۔کمشنر سیکرٹری جنگلات و اطلاعات منوج کمار دِویدی نے آج امپا کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج سبنھالا۔ یہ عہدہ اگلے احکامات تک ان کے پاس رہے گا۔اس سے قبل حکومت نے منوج کمار دویدی کو ڈی جی امپا کا اضافی عہدہ تفویض کیا تھا۔