کرناہ // سمبل واقعہ کے خلاف اورئنٹ پبلک سکول کھوڑ پارہ کی جانب سے ایک پرامن احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔سکول کے پرنسپل کی قیادت میںیہ ریلی کھوڑپارہ سے ٹنگڈار تک نکالی گئی جس دوران سکول کے بچوں نے بچی کے حق میں نعرہ بازی کی ۔احتجاج کرنے والی بچیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مجرم کو سخت سزا دینے کے مطالبات درج تھے ۔یہ احتجاجی ریلی بعد میں ٹنگڈار میں پرامن طور اختتام پزیز ہوئی ۔