سانبہ //ضلع ترقیاتی کمشنر سشما چوہان نے جمعرات کے روز ضلع کے سرحدی تحصیل راجپورہ میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا ۔عوامی دربار میں لوگوں نے اپنے متعددمسائل ابھارے اور انکا فوری ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔مقامی لوگوں نے جو مسائل ابھارے اُن میں راشن کی سپلائی ،صاف پینے کا پانی، بغیر خلل کے بجلی، سڑکوں کی مرمت ، شمشان گرائونڈ کے لئے اراضی، پرائمری ہیلتھ سنٹر کو ادویات کی فراہمی، اور بقایا پنشن معاملات کو منظوری دینا وغیرہ شامل ہے۔عوامی دربار کے دوران ڈی سی نے محکمہ صحت عامہ کے اہلکاروں کو پانی کے وسیلہ کا ٹیسٹ کرنے اور یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ عوام کو خراب پانی سپلائی نہ کیا جائے۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ رسدات کو بعض علاقوں میں راشن کی سپلائی میں مبینہ بے قاعدگیوں کی شکایت کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی۔دربار کے دوران اے سی ڈی نے بتایا کہ MGNREGA کے تحت بقایا اجرت فوری طور ادا کی جائے گی ۔ انہوں نے اے سی ڈی کو تحصیل راجپورہ کے لئے ایک پیشہ وارانہ تربیتی مرکز منظور کرنے کی بھی ہدایت دی۔دربار میں اسسٹنٹ کمشنر (ڈیولپمنٹ) مدثر لطیف ،سب ڈویژنل مجسٹریٹ گھگوال ریتو مہاجن،چیف پلاننگ افسر سکھلین کور،ضلع سوشل ویلفئیر افسر دیپ کمار، ضلع اطلاعات افسر اجے شرما ،بی ڈی او راجپورہ ،تحصیلدار راجپورہ، ،حکمہ صحت عامہ ،تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجنیئر،سی ایم او سانبہ،بی ایم او و دیگر مختلف محلکموں کے ضلع سربراہوں نے شرکت کی۔