جموں //انسٹچوٹ آف منیجمنٹ سائنسز ،پٹولی جموں کی جانب سے جمعرات کے روز ایم بی اے سیکنڈ ائیر طلاب کے لئے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا گیا۔طلاب نے ادارے میں اپنی تعلیم کے دوران حاصل کی گئی تعلیم اور جانکاری کو اطلاب کے ساتھ بانٹا اور کہا کہ وہ ادارے سے حاصل کی گئی تعلیم کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے۔ڈائریکٹر IMS ڈاکٹر اجے شرما نے طلاب پر زور دیا کہ ایسی سرگرمیوں سے طلاب مین ٹیم سپرٹ پیدا ہوتا ہے اور اکہاککہ ایسے پروگراموں سے طلاب میں چھپے ٹیلنٹ کو نکھار ملتا ہے۔انہوںنے طلاب کے لئے ایک شاندار مستقبل کی تمنا کی ۔پروگرام کے دورانIMS کی چیف کارڈی نیٹر انجینئر ندھی جموال نے ہرایک طالب علم کو بطور شفقت اور پیار انعامات تقسیم کئے۔مسٹر اور مس کا خطاب بالترتیب ابھیجیت سنگھ اور مس اچھا پریت کور نے حاصل کئے۔