سرینگر/پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے لڑکے، جس نے کم و بیش چھ ماہ پہلے بظاہر غلطی سے کنٹرول لائن عبور کی تھی، کو پاکستان نے جمعہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا۔
الیاس محمد ساکنہ جولس گائوں گذشتہ برس11دسمبر سے لاپتہ تھا۔
تاہم اس کے لاپتہ ہونے کے دو روز بعد الیاس کے بارے میں ایک ویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں اُسے کنٹرول لائن کے نزدیک واقع پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے ایک گائوں میں دکھایا گیا تھا۔
ذرائع نے کہا کہ مذکورہ لڑکا آج کنٹرول لائن کراسنگ پوئینٹ سے گھر واپس آگیا۔
ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے کہا کہ لڑکے کو فوج نے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔