سرینگر/ریاسی ضلع کے مہور علاقے میں چار لڑکیاں اُس وقت زخمی ہوگئیں جب اُن کے گائوں میں آسمانی بجلی گر ی۔
یہ واقعہ ٹکسن نامی گائوں میں گذشتہ رات دیر گئے پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق زخمی لڑکیوں کو ضلع اسپتال مہور منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔
اس واقعہ میں کچھ بھیڑ بکریاں بھی ہلاک ہوئیں۔