سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد فورسز کا آپریشن ختم کیا گیا کیونکہ ابتدائی فائرنگ کے بعد جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا۔
فورسز نے آج صبح دہرن نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیاتھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فورسز نے محاصرے کے بعد جونہی اُس جگہ کی طرف پیش قدمی کی جہاں اُنہیں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع تھی تو وہاں چھپے جنگجوئوں نے گولیاں چلائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے بعد وہاں خاموشی چھاگئی جو آخری وقت تک جاری رہی ۔
باور کیا جاتا ہے کہ یہاںجنگجو فورسز کو چکمہ دیکر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق مظاہرین نے آپریشن کے دوران فورسز کو کئی بار سنگباری کا نشانہ بنایا۔