Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

نوحہ ٔ دل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 19, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
تہذیب و تربیت پہ ثقافت پہ نوحہ لکھ
لہجہ،زبان، علم و فراست پہ نوحہ لکھ
چھینا گیا ہے سر سے ترے آسماں ترا
چھینی گئی زمینِ، وراثت پہ نوحہ لکھ
دشمن کو اپنے مفت میں تلوار بیچ دی
اجداد سے ملی تھی حفاظت پہ نوحہ لکھ
ہر فردِ کارواں ہے بھٹکتا سراب میں
چہرہ بدلتی روزقیادت پہ نوحہ لکھ
بارش، ہوا پہ اَبر پہ دریا پہ ریت پر
خوشبو، گلاب، دھوپ، زراعت پہ نوحہ لکھ
سیرت میںڈارون کی اُچھل کود آگئی
صورت میں آدمی کی متانت پہ نوحہ لکھ
کچلے گئے جو راہ میں جگنو بنے پھرے
بجھتے چراغ شہرِ عداوت پہ نوحہ لکھ
آئینِ، علم وصدق و مساوات وآگہی
جمہور کے فریبِ سیاست پہ نوحہ لکھ
چُھپتی ہےروز بنتِ حوا اشتہار میں
عریان سرخیوں کی صحافت پہ نوحہ لکھ
دائم کیا ہے فرض یزیدوںنے کربلا
ماتم کناں ہوں روز شہادت پہ نوحہ لکھ
ہر سُواُچھالتا ہے تکلّم اُداسیاں
گُم گشتہ گفتگوئے ظرافت پہ نوحہ لکھ
بِکنے لگے دکان پہ منصف کا جو  قلم
پھر ایسے عدل، ایسی عدالت پہ نوحہ لکھ
کاغذ، قلم، دوات، نظر، شوق، فکروفن
گروی پڑی ہے دل کی عمارت پہ نوحہ لکھ
آوارہ گیٔ حُسن کو بازار مل  گیا
میعارِ عشق، وصل کی حالت پہ نوحہ لکھ
شعرو سُخن میں چاشنی شیداّؔ رہی نہیں
مرحوم شاعری کی بلاغت پہ نوحہ لکھ
 
علی شیداّؔ
(نجدہ ون)  نپورہ اسلام آباد کشمیر
موبائل نمبر؛9419045087
 
 
 

مُسلم بچے سے

کر، دُعا کر، خُدا سے دُ عا کر
دُعا کر مگر ہاتھ اپنے اُٹھاکر
بصد عِجز سر کو جھُکا پیشِ مولا
دُعا مانگ سجدے میں تُو گِڑگِڑاکر
تکبر علامت ہے شیطانیت کی
ندامت سے تُو مانگ آنسو بہاکر
تَوَکل ہے مومن کی شانِ عِبادت
وہ دیتا ہے لیکن ذرا آزماکر
تیرے نیک اعمال ساتھی ہیں تیرے
گُناہوں سے رکھ اپنا دامن بچاکر
خدا کی عِبادت بنا اپنا شیوہ
محمدؐسے اے نیک بندے وفا کر
تُو گفتار میں اپنی تلخی نہ بھرلے
مِلے کیا تُجھے دِل کسی کا دُکھاکر
نظر میں ہو کعبہ تو دِل میں مدینہ 
یہی راہِ حق ہے تُو اِس پر چَلا کر
تمنا ہے معصومؔ کی میرے مولا 
دِکھا اپنا جلوہ تُو پردے ہٹاکر
 
ملک مُشتاق معصومؔ
حُسینی کالونی  چھترگام، بڈگام
موبائل نمبر؛9797034008

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شرپسند عناصر کی جانب سے غلط استعمال کا خدشہ | بھدرواہ میں 74موبائل ٹاوروں پر انٹرنیٹ معطل
جموں
بانہال حادثہ میںموٹر سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل
خطہ چناب
رام بن ۔ بانہال سیکٹر میں بارشیں | گرمی سے قدرےراحت،ٹریفک کی روانی جاری
خطہ چناب
چھاترو کشتواڑ میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری
جموں

Related

نظم

نظمیں

May 24, 2025
نظم

نظمیں

May 17, 2025
نظم

نظمیں

May 10, 2025
نظم

نظمیں

April 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?