جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہفتہ کے روز یہاںوارڈ نمبر 35 کے کونسلر یش پال شرما اور وارڈ کے باشندوں کے ساتھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جے ایم سی کے مئیراس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ چیرمین ہیلتھ و سینٹشن بلدیو سنگھ بلوریہ ن اور چیر مین سوچھ بھارت ابھیان کمیٹی سورج پرکاش پادھانے پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقعہ پر معزز مہمانوںمیں بی ایم کوہلی، ٹھورو رام ،اودھے چند ،یش پال گپتا، سدیش ڈوگرہ و دیگران بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر مقامی شخض دسدیش ڈوگرہ نے وارڈ کے مسائل پیش کئے اورورڈ میں گھروں سے کوڑا کرکٹ لیجانے کیلئے ٹیمپو شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔ایک اور شخض اودے چند نے موجودہ کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے سسٹم کو بدلنے پر زور دیا۔ پروگرام میں مئیر چندر موہن گپتا کوپھلوں کا گلدستہ پیش کرنے کے ساتھ انکا استقبال کیا گیا ۔ اس موقعہ پر ماسٹر زور آور سنگھ نے سکول کے عملہ ا ور طلاب کو غیر حیاتیاتی مواد کو ضائع کرنے میں کمی لانے اور آرگنک ضائع سے کمپوزٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔لوگوں کو گھروںمیں کمپوزٹ بنانے کی جانکاری دی۔ا نوڈل افسر ایس ڈبلیو ایم ڈاکٹر ظفر اقبال نے جے ایم سی کی جانب سے سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے متعلق پورا پروگرام بیان کیا ۔ اس موقعہ پر چیر مین نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے لانچ کی گئی سوچھ ابھیان مہم پر عمل کرنی چاہیے۔