جموں//جموں و کشمیر بٹوال ویلفیئر ایسوسی ایشن نے 2563 ویں بدھ جینتی بھگوان بدھ کی سالگرہ امن، عدم تشدد ،رواداری کے پیغام کے ساتھ منائی۔ اس سلسلہ میں آرگنائزیشن کی جانب سے یہاں میرا ماندک میں زیر قیادت ایسو سیٹ صدر سابق صوبیدار میجر رمیش سرگوترہ ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام کا آغاز بھگوان گوتم بدھ کی عبادت اور مذہبی گیت گانے سے شروع کیا گیا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںآر ایل کیتھ نے کہا کہ بھگوان بدھ کی تعلیمات آج کل زیادہ موافق ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھگوان بدھ نے لوگوں کو وضاحت کرنے کی کوشش کی کہ دنیا کے مشکلات ہمارے لگائو کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی خواہشوں سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسلئے انہوں نے اشٹھ مارگ دکھائی اور کہا کہ اگر کوئی اس پر عمل کرے گا تو وہ دنیا کی پریشانیوں سے نجات پا سکے گا۔اپنے خطاب میںسابق نائب صوبیدار سرپنچ رام لعل لکھوترہ نے کہا کہ جب ہم بھگوان بدھ کی تعلیمات پر عمل کریں گے تو ہم اسے آجکل کے دور میں بہت ہی کار آمد پاتے ہیں۔اس سے ہمیں ذہنی شانتی ملتی ہے اور لوگوں کو امن و آرام سے زندگی گُذارنے میں مدد دیتی ہے،فقط اہم بات ہے کہ لوگ اپنے ذہنوں اور سوچ کو صاف کریں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو اس سے پوری دنیا میں امن اور رواداری پیدا ہوگی۔رمیش کیتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہن بھگوان بدھ کے فلسفہ کو انائیں گے تو امن اور رواداری خود بخود آئے گی۔اپنے خطاب میں اوم پرکاش نے کہا کہ گوتم بدھ ہم سب کیلئے فخر کرنے کی ایک علامت ہے۔پروگرام میںکمل چند موٹان ، میجر گونی رام ، بلدیو چند سندھو، بابو لعل لکھوترہ، دیس راج کیتھ، کمل سنگھ ،تلک راج بسا ، نتن کمار کیتھ اور منجیت سنگھ بھی موجود تھے۔