سرینگر// مولانا ریاض احمد ہمدانی آج13رمضان المبارک اتوار مسجد شریف زیارت حضرت مخدوم روپہ ریشیؒ حبہ کدل ریشی محلہ میں 12بجے دن کے بعد وعظ و تبلیغ فرمائیں گے۔بدھ(22مئی )مسجد شریف زیارت سید میر یعقوب صاحبؒ سونہ وار 12بجے دن کے بعد ،17رمضان المبارک شہدائے بدر اور معرکہ بدر کی فضیلت کے سلسلے میں مسجد شریف سید جمال الدین مدنی صاحبؒ کنہ مزار نواکدل جمالٹہ بعد نمازِ ظہر ،18رمضان المبارک بروز جمعتہ المبارک خانقاہ جامعہ پانپور ، 20رمضان المبارک اتوار یوم فتح مکہ عرس مبارک حضرت عائشہ صدیقہؓ مسجد شریف سید کمال الدین مدنیؒ کنہ مزار دن کے ایک بجے اور21رمضان المبارک سوموار عرسِ مبارک حضرت شاہِ ولایتؓ آثار شریف شہری کلاش پورہ میں 12بجے دن کے بعد ہی جہاں ہر نمازکے موئے مبارک آنحضورؐ کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔نمازِ مغفرب پر موئے شریفؐ کی نشاندہی نہیں ہوگی۔