جموں//شری امر کھیشتریہ (راجپوت) سبھا نے ذہین طلاب میں سکالر شپ تقسیم کیا۔ایک پریس بیان کے مطابق اس سلسلہ میںسبھا کی ایک میٹنگ زیر قیادت ترسٹ کنور نرائن سنگھ منعقد ہوئی۔اجلاس میںتقریباً 48 طلاب اور انکے والدین نے بھی شرکت کی،جن میں27 طالبات شامل تھیں ،کل ملا کر تقریبا2,00,000/ روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔سبھا کے چیرمیں کنور نرائن سنگھ نے دیگر ٹرسٹیوں کے ہمراہ طلاب میں سکالر شپ تقسیم کی ۔طلاب کے والدین نے سبھا کے ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے طلاب میں سکالر شپ تقسیم کرنے کی کاروائی کی ستائش کی۔تقریب میں شرکت کرنے والوں میںجگدیش سانگوال، کیپٹن اندر سنگھ سمبیال، انجینئر ایم ایس جموال، بی ایس جموال، ایس ایس پریہار، گووردھن سنگھ جموال، ریٹائرڈ ایف اے بی ایس جموال، آر ایس جسروٹیہ، پون چب ،کیپٹن کلبیر سنگھ بنڈرال اور رندھیر سنگھ راجپوریہ بھی شامل تھے۔