سرینگر/پیلٹ ویکٹمز ویلفیئر ٹرسٹ سے وابستہ پیلٹ متاثرین نے سوموار کو پریس کالونی، سرینگر میں آکر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس و فورسز کے ذریعے پیلٹ بندوقوں کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے پیلٹ بندوقوں کے استعمال پر پابندی کے مطالبے کو لیکر کہا کہ اس سے سینکڑوں افراد کی بینائی بلا لحاظ عمر متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے پیلٹ متاثرین کی امداد کی بھی اپیل کی جو انتہائی کٹھن حالات کا شکار ہیں۔
مظاہرین میں پیلٹ سے متاثرہ کمسن بچی ،ہبا نثار بھی شامل تھی جسے اپنی ماں نے گود میں اٹھا رکھا تھا۔
ہبا، جب نومبر2018میں18ماہ کی تھی تب اُس کی آنکھوں پر پیلٹ لگے تھے۔
یہ واقعہ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے کاپرن نامی گائوں میں پیش آیا تھا ۔
بعد میں سرکار نے ہبا کی مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے اُس کے اکائونٹ میں ایک لاکھ روپے جمع کئے تھے۔