سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان کے جنگلی علاقہ میں منگل کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فوج ، سی آر پی ایف اورایس او جی کی ایک مشترکہ ٹیم نے کیلر کے جنگلات میں یارون نامی علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن ہاتھ میں لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فورسز آپریشن کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی گولی چلائی اور یوں معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔