سرینگر/ایک پولیس بیان کے مطابق سرینگر پولیس نے بدھ کو محسن بشیر بٹ ولد بشیر احمد ساکنہ اتھواجن کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے کچھ مقدار میں ہیروین برآمد کرکے ضبط کی۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 30/2019کے تحت رام منشی باغ تھانہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
پولیس نے اپنے ایک بیان میں عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں تاکہ اس بدعت کا قلع قمع کیا جاسکے۔