جموں// ڈوگرہ لاء کالج بی اے ایل ایل بی کے چھٹے سیمسٹر کے طلاب کیلئے پنچایت دورہ کا اہتمام کیا ۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پنچایت کا دورہ انکے اکیڈمک سیلبس کا ایک حصہ ہے،جس کے تحت طلاب نے چک جارلان کا دورہ کیا،جہاں پر انہوں نے سات دیہات کے سرپنچ جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران،انہوںنے طلاب کو پنچیات کی متعد دسرگرمیوں کی وضاحت کی اورپنچایت کی جانب سے دیہات کی زندگی میں نبھائے جا رہے رول سے واقف کیا ۔انہوں نے پنچایت کی جانب سے جھگڑے حل کرنے اور لوگوں کو آپسی جھگڑے حل کرنے میں مدد کرنے کے مقصد سے اُٹھائے جا رہے اقدام کی جانکاری دی۔سرپنچ نے دیہات کے ترقی میں فراہم کئے جا رہے فنڈز کی جانکاری دی۔انہوں نے طلاب کو دیہاتیوں کی بھلائی کیلئے متعدد سرکاری معاونت والی سکیموںکی جانکاری بھی دی۔طلاب کیلئے یہ ساری جانکاری بہیت ہی مفید تھی کیونکہ انہیں پنچایت کی زمینی سطح کی کارکردگی کی جانکاری ملی۔طلاب کے ہمراہ کالج کے لیکچرار ایکتا گپتا، سومیکھشا رازدان، رمنیک بالی بھی تھے۔