جموں //ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی جموں نے جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیرمین جسٹس راجیش بنڈل کی ہدایت اور زیر قیادت چیر مین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ونود چٹر جی کول (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جموں ) یہاں کے سی پبلک سکول میں طلاب کو جموں و کشمیر پروٹکشن آف چلڈرن ایکٹ 2018 اور پانی کے بچائو سے واقف کرنے کیلئے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام سیکرٹری دسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی جموں نوشاد احمد خان کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے سیکرٹری DLSA نے بیداری پروگرام کے مقاصد اجا گر کئے۔ریسورس پرسن سب ججDLSA سانبہ سواتی گپتا اور چیر پرسن چائیلڈ ویلفئیر کمیٹی جموں شالنی شرما نے ایکٹ کے تفاصیل بیان کئے۔طلاب کو ماہروں سے قانونی خدمات حاصل کرنے کے طریقے بیان کئے گئے۔ریسورس پرسن اور طلاب کے درمیان تبادلہ خٰال کی نشست منعقد کی گئی ،جس میں طلاب نے JKPCSVO Act اور پانی کے تحفظ کے متعلق شکوک وشبہات دور کئے۔طلاب اور فیکٹی ممبرں کے علاوہ پروگرام میں پروٹکشن افسر چائیلڈ ویلفئیر کمیٹی ڈاکٹر انوپما شرما ، پرنسپل کے سی پبلک سکول جموں جواہر علی نے بھی شرکت کی۔بیداری پروگرام کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں ضلع جموں میں اب تک 7000 سے زئد طلاب کو جانکاری دی گئی ۔