نئی دہلی // لوک سبھا انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کے رجحانات کے درمیان ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) کی سربراہ سونیا گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج پارٹی صدر راہل گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔لوک سبھا انتخا بات کے رحجانات سے کانگریس کو قرارا جھٹکا لگا ہے اور پارٹی میں غور وخوص کا دور شروع ہو گیا ہے ۔ محترمہ واڈرا صبح مسٹر گاندھی کی رہائش گاہ پر پہنچی اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد یو پی اے سربراہ نے مسٹر گاندھی سے ان کی رہایش گا ہ پر ملاقات کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ دونوں لیڈروں نے کانگریس صدر سے مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ محترمہ گاندھی نے شام کو یو پی اے کے اتحادیوں کی میٹنگ بھی بلائی ہے ۔ کانگریس نے لوک سبھا انتخا بات سے پہلے محترمہ واڈرا کوجنرل سیکریٹرٰی نامزد کرتے ہو ئے انہیں مغربی اتر پردیش کا انچار ج بنایا تھا۔ لو ک سبھا انتخابات کے رحجانات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی 298 سیٹوں اور 51 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے ۔ یواین آئی