سرینگر // حریت (گ) چیئر مین سید علی گیلانی نے آج یعنی سنیچر کو ذاکر موسیٰ اور نائرہ پلوامہ میں جنگجو کے بھائی کی ہلاکت کیخلاف ہڑتال کی کال دی ہے۔ حریت کے ایک ترجمان نے مقامی خبر رساں ایجنسی کے این ایس کو بتایا کہ گیلانی نے ذاکر موسیٰ اور شہری ظہور احمد کی ہلاکتوں کیخلاف سنیچر کو ریاست بھر میںہڑتال کی اپیل کی ہے۔
ایڈمٹ کارڈ اور رولنمبرسلپ پاس تصور کئے جائینگے
نیوز ڈیسک
سری نگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کہا ہے کہ کرفیو کے ایام کے دوران مختلف امتحانا ت میں شامل ہونے اُمیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ اور رول نمبر سپل ٹریول پاس تصور کئے جائیں گے۔
آج بھی تعلیمی ادارے بند
نیوز ڈیسک
سرینگر // صوبائی انتظامیہ نے وادی بھر کے تعلیمی اداروں کو آج سنیچر یعنی 25مئی کو دوسرے روز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی کمشنر بصیراحمد خان کی طرف سے احکامات صادر کئے گئے ہیں کہ وادی کے تمام تعلیمی اداروں بشمول سرکاری و پرائیویٹ اور کالجوںمیں درس و تدریس کا کام کاج معطل رہے گا۔اس بات کا فیصلہ امن و قانون کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
بھدرواہ | 9روز بعدشبانہ کرفیو ہٹایاگیا
انٹرنیٹ خدمات بھی بحال
طاہر ندیم خان
بھدرواہ //بھدرواہ میں شبانہ کرفیو کو ہٹادیاگیاہے جبکہ حکام نے موبائل انٹرنیٹ خدما ت بھی نویں روز بعد بحال کردی ہیں ۔کرفیو کا نفاذ اور انٹرنیٹ خدمات کی معطلی 9 روز قبل یعنی 16مئی کو نعیم شاہ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد عمل میں لائی گئی تھی ۔واضح رہے کہ نعیم شاہ کو علی الصبح نالٹھی کے مقام پر گولیاں مار کر قتل کردیا گیاتھا جس کے بعد قصبہ کے سیری بازار میں دونوں طبقوں کے گروہوں کے درمیان پتھرائو ہواجس سے املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔اس کے فوری بعد حکام نے کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ خدمات معطل کردی اور حالات میں بہتری آنے پر دن کا کرفیو ہٹادیاگیا اور اب رات کے کرفیو کو بھی ہٹا دیا گیاہے ۔تحصیلدار بھدرواہ ذیشان طاہر نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ چونکہ سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذریعہ افواہیں پھیلا سکتے تھے اس لئے موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیاگیا لیکن اب اس کو بحال کردیاگیاہے اور رات کا کرفیو بھی ہٹادیاگیاہے ۔