سرینگر/جنگجو کمانڈرذاکر موسیٰ کی ہلاکت کیخلاف ممکنہ احتجاج کو روکنے کیلئے حکام نے سوموار کو بھی وادی کشمیر کے متعدد تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا کام معطل رکھا۔
القاعدہ کے کشمیر چیپٹر ،انصار غزوة الہند نامی عسکری گروہ کا چیف کمانڈر ذاکر موسیٰ 23مئی کو ترال کے داڈہ سرہ علاقے میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔
حکام کے مطابق دسویں تک کے سکولوں میں معمول کا کام ہوتا رہا تاہم اکثرہائیر سیکنڈری سکول اور کالیج سرینگر،اننت ناگ، کولگام ،بڈگام ، گاندربل، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں ''احتیاطی طور'' بند رہے۔
شوپیان ضلع میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے تھے جبکہ پلوامہ ضلع میں بھی تعلیمی اداروں کے اندر درس و تدریس کا کام ٹھپ رہا۔