سرینگر // ریاستی سرکار نے کھنموہ کی خاتون کیخلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دی ہے جو پچھلے سال 13نومبر کو پارمپورہ علاقے میں ایک گاڑی سے اسلحہ سمیت گرفتار کی گی تھی۔سرکاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ کیس کی پوری تفصیل اور چھان بین کے حوالے سے رپورٹ کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد مذکورہ خاتون کیخلاف قانونی کارروائی کی اجازت دی گئی۔مذکورہ خاتون کیخلاف پولیس تھانہ پارمپورہ میں کیس زیر نمبر397/2018درج کیا گیا ہے۔