نئی دہلی //مودی کی تقریب حلف برداری میں بنگلہ دیش، بھوٹان، میانمار، نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے سربراہان مملکت کو مدعو کیا گیا ہے ۔بھارت نے پاکستان کے وزیراعظم کو نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نومنتخب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری جمعرات 30 مئی کو ہوگی۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو تقریب حلف برداری میں نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق مودی کی تقریب حلف برداری میں بنگلہ دیش، بھوٹان، میانمار، نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے سربراہان مملکت کو مدعو کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کرغیزستان کے صدر اورموریطانیہ کے وزیراعظم بھی تقریب میں مدعو ہیں۔