سرینگر/حکام نے منگل کو سرینگر میں قائم امر سنگھ کالیج کے اندر درس و تدریس کا کام معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ کالیج میں پیر کو امتحان میں شامل ہونے والے چند طالب علموں کو پیٹنے اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے پس منظر میں لیا گیا ہے۔
دریں اثنا سکول اور کالیج حکام نے طالب علموں کو خبردار کیا ہے کہ وہ تشدد بھڑکانے سے باز رہیں ،بصورت دیگر اُن کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
حکام نے طالب علموں کو نصیحت کی ہے کہ وہ صرف حصول تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں ۔