سرینگر/جنوبی کشمیر کے ککر ناگ علاقے میں منگل کو جنگجوئوں اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جاری معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا جبکہ فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جاری معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ باقی جنگجوئوں کے خلاف فورسز آپریشن آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
اس سے قبل یہ معرکہ اطلاعات کے مطابق ککر ناگ کے جنگلی علاقے میں کھارہ پورہ اور کاشون نامی دو گائوں کے درمیان واقع جنگل میں اُس وقت شروع ہوا جب وہاں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے تلاشی آپریشن عمل میں لایا۔