Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

عارضی ملازمین سے انصاف کی ضرورت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 29, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
گورنر انتظامیہ کی طرف سے 2010کے بعد تعینات ہوئے عارضی ملازمین بشمول کنٹریکچول، ایڈہاک،ڈیلی ویجروںاور کیجول ورکروں کے متعلق  حکمنامہ جاری ہونے کے بعدپچھلے کئی برسوں سے معمولی سی تنخواہوں پر سرکاری خدمات انجام دینے والے ان ملازمین میں غیر یقینیت کی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور انہوں نے حکمنامہ واپس نہ لینے پر شدید احتجاج کا انتباہ دیاہے جبکہ اس فیصلے کے رد عمل میں سیاسی جماعتوں نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملازمین کے ساتھ ناانصافی قرار دیاہے ۔واضح رہے کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پچھلے ہفتے یہ حکمنامہ جاری کیاگیاتھاکہ 2010کے بعدلگائے گئے جن عارضی ملازمین کی بھرتیاں قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں ہوئی ہوںاور پھر 2015کے بعد تعینات ہونے والے وہ تمام ملازمین برطرف کئے جائیں جن کی بھرتی کی منظوری محکمہ خزانہ اور وزیر اعلیٰ سے نہ لی گئی ہو ۔اس فیصلے کے جاری ہوتے ہی عارضی ملازمین میں شدید بے چینی پیدا ہوئی اور جہاں دیگر محکمہ جات کے ملازمین احتجاج کا انتباہ دے رہے ہیں وہیں محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازم سراپا احتجاج ہیں ۔ اگر چہ یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ کوئی نیا حکمنامہ نہیں بلکہ وقت وقت پر جاری کئے گئے پرانے احکامات کی تجدیداور توثیق ہے، جنکے تحت متعلقہ حکام کو بھرتیوں کا جائزہ لینے کے لئے کہا گیا ہے کہ کہیں ایسی بھرتیاں عمل میں نہ لائی گئی ہوں جنہیں محکمہ خزانہ اور وزیراعلیٰ کے دفتر سے منظوری نہ ملی ہو۔قانونی لحاظ سے یہ حکمنامہ درست ہوسکتاہے اوریہ شکایات غلط بھی نہیں ہوسکتی کہ ان میں سے کئی ملازمین کی تعیناتیاں سیاسی بنیادوں پر ہوئی ہیں جیساکہ جی اے ڈی کے حکمنامہ میں بتایاگیاہے لیکن اس بات میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ بیشتر ملازم محکمہ جات نے اپنی ضروریات پور اکرنے کیلئے لگائے اور ان سے کئی کئی سال معمولی سی اجرت پر اس یقین دہانی پر کام کروایاگیاکہ انہیں مستقل ملازمت فراہم کی جائے گی  ۔ان ملازمین میں سے زیادہ تر غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال اسی آس پر وقف کردیئے کہ ایک نہ ایک دن انہیں بھی مستقل ملازمت کے دائرے میں لایاجائے گالیکن اس معاملے کو انسانی بنیادوں پر حل کرنے کے بجائے ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے نہ صرف ہزاروں غریب گھرانوں کی روزی روٹی چھن جانے کا خطرہ پیدا ہوا ہے بلکہ بے روزگاری میں مزید اضافہ بھی یقینی ہے ۔ ریاست میں وقت بروقت قائم ہونے والی حکومتوں کے دورانیہ میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کو عارضی بنیادوں پر ملازمت فراہم کی گئی اور جب یہ تعداد60ہزار سے بھی تجاو ز کرگئی تو تب جاکر حکومت کو ان کے مستقبل کی فکر ہوئی اور سابق مخلوط حکومت کے دور میں ان ورکروں کیلئے پالیسی مرتب کرنے کا اعلان ہوا اوراس حوالے سے ایک ایس آر او بھی جاری کیاگیا مگر بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں ان کی تقرریوں کے حوالے سےایک دوسرے پر الزام لگاتی رہی ہیں اور اب گورنر انتظامیہ نے انہیں ملازمت سے ہی برطرف کرنے کا تہیہ کرلیاہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاست میں نجی شعبے میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں اور ہر ایک کی نظر سرکاری شعبے پر ہی ہوتی ہے لیکن اگر کئی کئی برس کام کرنے کے بعد سرکارکی طرف سے بھی ناانصافی ہوگی تو یہ اتنی بڑی فورس کہاں جائے گی ۔آئندہ کیلئے عارضی ملازمت پر روک لگائی جانی چاہئے جس سے نہ صرف تعلیم یافتہ اور اہل نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ عارضی ملازمت کرنے والوں کے ساتھ بھی استحصال نہیں ہوگا لیکن آج تک ہوئی تعیناتیوں کو کالعدم قرار دینے کے بجائے ان نوجوانوں کامستقبل خوشحال بنانے کے اقدامات کئے جائیں جو اپنی جوانی سرکاری خدمت میں گزار چکے ہیں ۔امید کی جانی چاہئے کہ ہزاروں کنبوں کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے گورنر انتظامیہ ا س حکمنامہ پر نظرثانی کرے گی اور عارضی ملازمین کی مستقل ملازمت کیلئے کوئی پالیسی مرتب کی جائے گی ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گانٹہ مولہ بارہمولہ میں ایل جے ایچ پی نہر سے تیسرے شخص کی نعش بھی برآمد، علاقہ ماتم کناں
تازہ ترین
وادی کشمیر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی موسمی ایڈوائزری جاری
تازہ ترین
جموں کشمیر کا ریاستی درجہ مناسب وقت پر بحال کیا جائے گا ، مرکز اس کیلئے وعدہ بند :منوج سنہا
برصغیر
وزیر اعلیٰ نےآج اُس بے بسی کا تجربہ کیا جس کا روزانہ ہر کشمیری کو سامنا کرنا پڑتا ہے: میرواعظ
تازہ ترین

Related

اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?