نئی دہلی //کانگریس کے کئی اہم رہنما ؤنے منگل کو پارٹی صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور ان سے پارٹی کی کمان سنبھالے رکھنے کی درخواست کی ۔مسٹر گاندھی کو منانے کے لیے انکی رہائش گاہ پر مسلسل کانگریس کے اہم رہنما پہنچ رہے ہیں ۔مسٹر گاندھی سے آج ملنے گئے اہم رہنماؤں میں کانگریس جنرل سکریٹری اور مسٹر گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا ،راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت ،نایب وزیراعلی سچن پائلٹ ،پارٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا شامل ہیں ۔خیال ہے کہ مسٹر گہلوت اور مسٹر پائلٹ نے کانگریس صدر سے راجستھان میں بھی پارٹی کی صورتحال میں کے بارے میں بات چیت کی ۔ مسٹر گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پارٹی کی اعلی پالیسی ساز اکائی ورکنگ کمیٹی کی گزشتہ ہفتہ ہوئی میٹنگ میں شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفی دینے کی پیش کش کی تھی لیکن کمیٹی نے یک آواز ہوکر انکی پیش کش مستردکردی تھی ۔ذرائع کے مطابق مسٹر گاندھی استعفی دینے پر بضد ہیں اورانھیں پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور خازن احمد پٹیل کو اپنا متبادل تلاش کرنے کوکہاہے ۔دریں اثنا مسٹر پٹیل نے استعفی پر بضد ہونے کی خبر کو غلط اور بے بنیادبتایاہے ۔مسٹر سرجے والا نے بھی پیر کو ایک بیان جاری کرکے پارٹی کے لیڈروں اور میڈیا سے مسٹر گاندھی کے استعفی کے بارے میں قیاس آرائی نہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔انھوں نے کاتھا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کی رازداری اور اس میں کیے گئے فیصلوں پر قیاس آرائی نہیں کی جانی چاہئے ۔انھوں نے کہاکہ پارٹی نے مسٹر گاندھی کو صدر کے ناطے پارٹی کی تنظیم نو کا اختیار دیاہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہاکہ مسٹر گاندھی ہی کانگریس متفقہ لیڈر ہیں اور انکی قیادت میں کانگریس مضبوطی سے آگے بڑھے گی ۔یواین آئی۔