سوپور // زالورہ سوپور میں مشتبہ جنگجوئوں نے ایک شخص کو گولیاں ماردیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔ادھر مژھل سیکٹر میں ایک میجر حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔منگل شام دیر گئے مسلح افراد 34سالہ فیروز احمد گوجری کے گھر واقع زالورہ میں داخل ہوئے اور ان پر گولیاں چلائیں۔ دو گولیاں اسکے جسم میں پیوست ہوئیں جس کے فوراً بعد انہیں ہندوارہ ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت نازک قرار دی جارہی ہے۔ادھر مژھل سیکٹر میں 57آر آر کا میجر راہل سنگھ حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا۔