سرینگر/جنوبی ضلع کولگام کے ایک گائوں میں بدھ کی صبح جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کا آغاز ہوا۔
یہ معرکہ محمد پورہ نامی گائوں میں ہوا جہاں فورسز نے علی الصبح محاصرے کے بعد تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔
مقامی خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فورسز نے یہ آپریشن جنگجوئوں نے موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد عمل میں لایا۔
جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ شروع ہوتے ہی پورے ضلع میں موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔