سرینگر/جنوبی قصبہ اننت ناگ میں بدھ کو ہڑتال کی وجہ سے معمولات متاثر ہوکر رہ گئے۔
یہ ہڑتال گذشتہ روز فورسز کے ہاتھوں ایک مقامی جنگجو کی ہلاکت کیخلاف کی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق قصبہ میں تمام دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر بھی کافی کم ٹریفک چل رہی ہے۔
22سالہ فیصل نذیر نامی جنگجو، جو عسکریت میں شامل ہونے سے قبل بی ٹیک کا طالب علم تھا، اپنے دوسرے جنگجو ساتھی سمیت گذشتہ روز لارنو ککر ناگ میں فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی میں جاں بحق ہو اتھا۔
فیصل صرف45روز قبل جنگجوئوں کی صف میں شامل ہوا تھا۔