سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان میں بدھ کواُس وقت ایک نوجوان جاں بحق جبکہ20سے زیادہ زخمی ہوگئے جب فورسز نے سنگباری کررہے سینکڑوں مظاہرین کیخلاف طاقت کا استعمال کیا۔
اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ سجاد احمد پرے نامی ایک نوجوان فورسز کے ساتھ جاری جھڑپوں کے دوران اہلکاروں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
یہ جھڑپیں شوپیان کے مضافات میں واقع پنجورہ ،گگہ لرو نامی گائوں میں اُس وقت شروع ہوئیں جب فورسز نے یہاں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا اور مظاہرین نے مذکورہ آپریشن کوناکام بنانے کیلئے فورسز پر شدید سنگباری کی۔
ان جھڑپوں میں اطلاعات کے مطابق ابھی تک کم سے کم 20نوجوان زخمی ہوگئے ہیں۔