سرینگر// راجباغ علاقے میں صوبہ جموں کے مشہور ملبوسات کی دکان غلام رسول اینڈ سنز نے اپنی شاح کھول دی،جبکہ اس شوروم کا افتتاح کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین حاجی محمد یاسین خان نے کیا۔ اس موقعہ پر شہر سے تعلق رکھنے والے کئی سرکردہ تاجر بھی موجود تھے،جبکہ گاہکوں نے شہر میں اس برانڈ کی دکان کھولنے کا خیر مقدم کیا۔اس موقعہ پر شوروم کے مالک ریاض احمد خان نے کہا کہاصل میں انکا تعلق وادی سے ہی ہے،اور کئی دہایاں قبل انہوں نے جموں میں نقل مکانی کی تھی اور جموں میں گزشتہ50برسوں سے غلام رسول اینڈ سنز کے شو روم نے ایک اچھی خاصی پہچان بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیار کے علاوہ معقول قیمتوں پر انکی اصل توجہ مرکوز ہوگی۔