نئی دہلی //نریندرمودی نے دوسری مرتبہ ہندوستان کے وزیراعظم کے عہدہ کا حلف لے لیا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ایوان صدر میںانہیں حلف دلایا۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ57وزراء نے بھی حلف اٹھایا۔ان میں24کابینہ درجے کے وزراء، 24وزرائے مملکت اور 9وزرائے مملکت (آزادانہ چارج) شامل ہیں۔نئی کابینہ میں سابق وزیر خارجہ سشما سوراج، سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور منیکا گاندھی سمیت 13سابق وزراء شامل نہیں ہیں۔سشما سوراج اور ارون جیٹلی نے کابینہ میں شامل ہونے سے معذوری ظاہر کی تھی۔ اسکے علاوہ منوج سنہا،مہیش شرما، راجیہ وردھن سنگھ راٹھور،کے جے الپھانز،ہنس راج اہیر،رادھا موہن سنگھ،سرویش پربھو،اننت گیتے،اما بھارتی اور جینت سنہا بھی نئی کابینہ میں شامل نہیں ہیں۔مودی نے حلف لینے سے پہلے راج گھاٹ پہنچ کرمہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور پھر سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی سمادھی پر بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے انڈیا گیٹ کے نزدیک واقع وار میموریل جاکر شہید فوجیوں کوبھی گلہائے عقیدت پیش کیا۔ حلف برداری کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں، وزرائے اعلی، گورنروں کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں کی اہم ہستیوں اور کئی غیرملکی مہمانوں نے شرکت کی۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس صدر راہل گاندھی،یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی سمیت 8000مہمان اس موقعہ پر موجود تھے۔
کابینہ درجہ کے وزراء
1۔ راج ناتھ سنگھ
2۔ امت شاہ
3۔ نتن گڈکری
4۔ ڈی سدانند گوڑا
5۔ نرملا سیتا رمن
6۔ رام ولاس پاسوان
7۔ راج نریندر سنگھ تومر
8۔ روی شنکر پرساد
9۔ ہرسمرت کوربادل
10۔ تھار چند گہلوت
11۔ ڈاکٹر ایس جے شنکر
12۔ رمیش پوکھریال نشنک
13۔ ارجن منڈا
14۔ اسمرتی ایرانی
15۔ ہرش وردھن
16۔ پرکاش جاوڈیکر
17۔ پیوش گویل
18۔ دھرمیندر پردھان
19۔ مختار عباس نقوی
20۔ پرہلاد جوشی
21۔ ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے
22۔ اروند گنپت ساونت
23۔ گری راج سنگھ
24۔ گنجندر سنگھ شخاوت